231564
Total
Visitors

ہمارا اولین مقصد

ہمارا اصل مقصد نبی پاک ﷺ‎ کی مدنی ذندگی کے طرز پہ مسجد مدرسہ اور بناسود تجارتی منڈی کاقیام ہے اس لیۓ اس سلسلےکی پہلی کڑی جامع مسجد عائشہ ؓ کاقیام ہےمگرہم نے اسےباقی مساجدکی طرح مخصوص عبادت کیلےہی مختص نہیں کیا کیونکہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلمانوں کو مساجد میں کچھ تبدیلیاں کرنی چاہیں۔ بہت ہو چکا مساجد کے درودیوار کے رنگ و روغن پر، بیت الخلإ کے سنگ مرمر پر ، قمقموں فانوس و جھومر پر، اٸر کنڈیشن اور اٸر کولرز پر اور نفیس قالینوں پر خرچ . . . . . مگر اب وقت آ گیا ہے کہ ترجیحات بدل کر کچھ ضروری جگہوں پر بھی اپنا مال خرچ کیا کریں مگر کیسے۔ ۔ ۔ ۔؟

اسلامی تاریخی حکمت سے متاثر

قوم میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ان پڑھ یا کم لکھے پڑھے لوگوں کو اس کار خیر کیلیۓ استعمال کیا جا سکتا ہے اپنے اندر عوامی فلاح و بہبود کی سوچ والے لوگ پیدا کریں ان میں سے کوٸ بھی تجویز نٸ نہیں ہے ان تمام کاموں کی نظیر 1400 سال پہلے دور نبوی ﷺ کے مدینہ میں بھی ہوتے تھے جیسے ہی ہم نے ان شاندار روایات کو چھوڑا ہم بربادی کی طرف بڑھتے چلے گیۓ اور چلے ہی جا رہے ہیں..!

مسجد اور مدرسہ

ترقی کی راہ میں تعلیم کا دور

اسی سلسلے کی دوسری کڑی یعنی مسجدکےساتھ مدرسےکاقیام بطرظ مدرسہ اصحاب صفہ ؓ ہمارےمقاصدثلاثہ میں سےمقصدثانی تہا سو الحَمْد للهْ‎ ہم نے مدرسہ تعلیم القرآن کی بھی بنیاد رکھدی ہے جہاں شعبہ ناظرہ، شعبہ حفظ، شعبہ کتب بطرظ وفاق المدارس العربیہ پاکستان اورشعبہ تحقیق جس میں قرآن وحدیث اوردیگرعلوم پہ مکمل تحقیق کی جائیگی اسی طرح شعبہ عصری تعلیم ایف اےاور ایف ایس سی تک ایبٹ آبادبورڈسےکروانےکامکمل انتظام موجودہے ۔

اسلامی تعلیم اور دینی مدارس

معاشرت میں روشنی کا منار

اسلامی معاشرے میں ہمیشہ دینی مدارس کی ضرورت اور اہمیت رہی ہے۔ ہر عقل مند اور ہوش مند مسلمان اس سے واقف ہے۔ ان ہی مدارس دینیہ کے ذریعے اسلامی معاشرت ،اسلامی اخلاق وفضائل زندہ ہوتے ہیں۔ دینی مدارس کا مقصد قرآن و حدیث ،صحابہ کرام کی دینی اور ملی خدمات سے عالم انسانیت کو آگاہ کرناہے، دینی مدارس طویل عرصے سے اسلامی تعلیم اور تہذیب و تمدن کی ابدی صداقت و حقانیت کو اُجاگر کرنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ یہ مدارس اپنے اس بلند مقصد کے حصول میں سو فیصد نہ سہی ، بڑی حد تک کامیاب رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ آج پورے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی جو روشنی نمایاں نظر آ رہی ہے ۔

علامہ اقبال کی نگاہ میں

دینی مدارس کا تاریخی اہمیت

انہی دینی مدرسوں کے بارے میں شا عر مشرق علامہ محمد اقبال نے فرمایا تھا : "ان مکتبوں کو اسی حالت میں رہنے دو ، غریب مسلمانوں کے بچوں کو انہی مدارس میں پڑھنے دو ، اگر یہ ملا اور درویش نہ رہے تو جانتے ہو کیا ہو گا ؟ جو کچھ ہو گا میں انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھ آیا ہوں۔ اگر ہندوستانی مسلمان ان مدرسوں سے محروم ہو گئے تو بالکل اسی طرح ہو گا جس طرح اندلس میں مسلمانوں کی آٹھ سو برس کی حکومت کے با وجو د آج غرناطہ اور قرطبہ کے کھنڈ رات اور الحمراء کے نشانات کے سوا اسلام کے پیرؤں اور اسلامی تہذیب کے آثار کا کوئی نقش نہیں ملتا ، ہندوستا ن میں بھی آگرہ کے تاج محل اور دلی کے لال قلعے کے سوا مسلمانو ں کی آٹھ سو سالہ حکومت اور ان کی تہذیب کا کوئی نشان نہیں ملے گا"

شرعی تقاضوں پر مبنی تجارتی منڈی

خدمت خلق سے خالق تک

تیسرا اور آخری مقصد بنا سودکےشرعی تقاضوں کےمطابق تجارتی منڈی کاقیام ہے جس میں ہرچیز معیاری اور عام مارکیٹ سےسستی مہیاکرناہی ہمارا اصل مقصدہے تاکہ مخلوق خدا کیلۓ ہم حسب استطاعت سہولت دےسکیں ہمارا مقصدصرف پیسےبٹورنا جمع کرنااور مال بنانانہیں بلکہ خدمت خلق سےخالق تک پہنچنا مقصود ہے۔ اور ایک ایسا نظام جو لوگوں کو خوشیاں دے یعنی ادھار کی لعنت سے چھٹکارا اور نقد یا کیش کا نظام متعارف کرنا ہے جو پہلے پاکستان میں رائج نہ ہو سکا۔اللہ تعالی نصیب فرماۓ یہی وجہ ہےکہ ہم اس منڈی کی آمدنی سےإن شاءالله مسجد ومدرسےکانظام بھی چلائیں گے تاکہ رسمی چندوں سےجان چھوٹ سکے۔ اس لیۓ تمام بھائیوں سے گزارش ہےکہ آپ ہرچیز کی خریداری میں الباب آن لائن شاپنگ سنٹرکو ہی ترجیح دیں تاکہ آپکی ضرویات کی تکمیل کےساتھ ساتھ علم و تحقیق کرنے والے طلبہ اور مفکرین جو کہ یہاں مہمانان رسول عربی ﷺ ہوں گے‎ اور خانہ خدا سمیت دوسرےہرطرح کےضرورت مندوں سےتعاون بھی ہوجاۓ جزاك الله.

عظیم الشان لائبریری اور دینی مدارس

علمی اور دینی فراہمی میں آپ کا حصہ

ہم نے ایک عظیم الشان لائبریری کوقائم کرنےکا عمل شروع کیاہے جس میں ہرطرح کےکتب موجود ہونگےإن شاءالله آپ بھی اس عظیم علمی کام میں کتابیں عطیہ کرکےشامل ہوسکتےہیں۔ بحرحال مدرسہ مسلمانوں کیلےایک ناگزیرچیزہے کیونکہ اسلامی معاشرے میں ہمیشہ دینی مدارس کی ضرورت اور اہمیت رہی ہے۔ ہر عقل مند اور ہوش مند مسلمان اس سے واقف ہے۔ ان ہی مدارس دینیہ کے ذریعے اسلامی معاشرت ،اسلامی اخلاق وفضائل زندہ ہوتے ہیں۔ دینی مدارس کا مقصد قرآن و حدیث ،صحابہ کرام کی دینی اور ملی خدمات سے عالم انسانیت کو آگاہ کرناہے، دینی مدارس طویل عرصے سے اسلامی تعلیم اور تہذیب و تمدن کی ابدی صداقت و حقانیت کو اُجاگر کرنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں-

تجاویز

مزید تجاویزات

Cart

Your Cart is Empty

Back To Shop